* 8 dead, 30 still trapped; dy CM vows strict action after Hoarding collapses in Ghatkopar    * Sushil Modi, Rajya Sabha Member And Ex Deputy Chief Minister of Bihar, Dies At 72    * Michael Cohen testifies in Trump hush money trial     * B.C. officials provide update on wildfire expected to reach Fort Nelson Monday    * No refund for travellers who cancelled flight already scrapped by airline

Ontario Launches Home Care Plan to Improve Access and Expand Service

Posted in Canada, Community

Tagged:

Published on May 18, 2015 with No Comments

یشنٹ فرسٹ:
گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ

13 مئی، 2015

اونٹاریو مریضوں اور ان کے نگہداشت کنندگان کے لیے پیشنٹ فرسٹ: گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ(http://www.health.gov.on.ca/en/public/programs/ccac/roadmap.pdf) کے ذریعے نگہداشت تک رسائی کے عمل کو آسان تر بنا رہی ہے – جو کہ گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت میں بہتری لانے اور اسے وسعت دینے کے لیے ایک نیا منصوبہ ہے۔

برنگنگ کیئر ہوم Bringing Care Home کی سفارشات کی بنیاد پر، گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کے ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ کے مطابق اعلی معیار کی، مزید مستحکم اور بہتر طور پر مربوط گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ 10 مراحل پر مشتمل ہے۔ اس میں اگلے تین سالوں کے دوران ان اہداف کے حصول کے لیے وقت کی واضح حدود بھی بیان کی گئی ہیں۔

1. اقدار کے ایک بیان کا فروغ جس میں مریض و نگہداشت کنندہ کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز ہو
نقطہ آغاز یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اونٹاریو کی گھریلو و کمیونٹی نگہداشت کا شعبہ مریضوں اور ان کے نگہداشت کنندگان کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔ صارفین، نگہداشت کنندگان اور فراہم کنندگان سے مل کر حکومت گھریلو و کمیونٹی نگہداشت کی سانجھی اقدار کو فروغ دے گی۔ یہ بیان صحیح معنوں میں مریض و نگہداشت کنندہ کی دیکھ بھال کے تقاضوں کی عکاسی کرے گا اور گھریلو و کمیونٹی نگہداشت کی تبدیلی میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

2. نگہداشت کے ڈھانچے کے درجات بنانا
اونٹاریو مریضوں اور ان کے نگہداشت فراہم کنندگان کے لیے یہ سمجھنا آسان بنا رہا ہے ہے کہ گھریلو و کمیونٹی نگہداشت درکار ہونے کی صورت میں وہ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ حکومت صاف وضاحت کرے گی کہ مزید مستحکم رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پورے صوبے میں لاگو کیے جانے والے نگہداشت کے ڈھانچے کے فروغ پر اونٹاریو کے رہائشی اپنی نگہداشت کی ضروریات کے مطابق حکومت سے کتنی اور کس قسم کی معاونت کی توقع کر سکتے ہیں۔

3. گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کے لیے مالی اعانت میں اضافہ
2015 کے بجٹ میں، حکومت نے تجویز پیش کی تھی کہ وہ اگلے تین سالوں کے دوران پورے صوبے میں گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کے لیے موجود بجٹ میں $750 ملین کا اضافہ کرے گی۔

4. بنڈلڈ کیئر کے ساتھ پیش قدمی
مریضوں اور خاندانوں کو بہتر اور مزید مربوط نگہداشت کی فراہمی کے لیے اونٹاریو ادائیگی کے ایک نئے ماڈل جسے بنڈلڈ کیئر کہا جاتا ہے کے ذریعے نگہداشت صحت کی تنطیموں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس مربوط طریقہ کار کی مدد سے مریضوں کے ہسپتال سے فارغ ہونے اور اپنے گھروں میں منتقلی کا عمل مزید ہموار ہو جائے گا۔ یہ سینٹ جوزف ہیلتھ سسٹمز انٹیگریٹڈ کمپری ہینسو کیئر ڈیمانسٹریشن پروجیکٹ کی کامیابی کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے، جس میں کئی فراہم کنندگان اور نگہداشت کی ترتیبات کو مالی اعانت کی فراہمی کی وجہ سے مریضوں کے تجربہ میں بہتری آئی ہے، ہسپتال میں لگنے والے وقت میں کمی واقع ہوئی ہے اور ایمرجینسی روم میں جانے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

5. مریضوں کو مزید دسترس فراہم کرنے کے لیے خود رہنمائی پر مبنی نگہداشت کی پیش کش
اگلے دو سالوں کے دوران، اونٹاریوں مختلف طریقوں کو آزمائے گا تاکہ اونٹاریو کے اہل شہریوں کو اس حوالے سے مزید اختیارات فراہم کیے جائیں کہ ان کے گھروں میں کون نگہداشت فراہم کرے اور یہ خدمات کب دی جائیں۔ اس کا مقصد مریضوں اور نگہداشت کنندگان کو ان کی نگہداشت کی منصوبہ بندی، انتظامات اور ہم آہنگی کے عمل میں مزید ملوث کرتے ہوئے انہیں اپنے نگہداشت کے منصوبوں پر مزید دسترس اور لچک کے ذریعے مزید با اختیار بنانا ہے۔

6. نگہداشت کنندگان کی معاونت میں اضافہ
کسی عزیز کی نگہداشت کرنا سودمند ہو سکتا ہے۔ یہ کام جسمانی اور جذباتی دونوں حوالوں سے ایک چیلنج بھی ہو سکتا ہے۔ حکومت نگہداشت فراہم کنندگان کی اہم کاوشوں کی قدر کرتی ہے اور انہیں مزید معاونت فراہم کرے گی، بشمول تعلیم و تربیت، معلومات تک بہتر رسائی اور آرام کا وقفہ۔

7. پرسنل اسپورٹ ورکرز کی معاونت میں اضافہ
پرسنل اسپورٹ ورکرز گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کے شعبے میں نگہداشت کی کئی براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں۔ روزانہ کی معمول کی سرگرمیوں بشمول غسل، کھانے پینے اور مرہم پٹی کرنے میں معاونت فراہم کر کے وہ ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 2014-15 کے آغاز سے، تین سالوں کے دوران اونٹاریوں سرکاری مالی معاونت سے گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت کے شعبے میں کام کرنے والے پرسنل اسپورٹ ورکرز کے بنیادی معاوضے میں اضافہ کر رہا ہے، جو 1 اپریل 2016 تک $4.00 سے بڑھا کر کم از کم $16.50 فی گھنٹہ ہو جائے گا۔

8. نگہداشت کی پیچیدہ ضروریات کے حامل مریضوں کے لیے نرسنگ سروسز میں اضافہ
حکومت نگہداشت کی پیچیدہ ضروریات کے حامل مریضوں کے لیے نرسوں کے دوروں اور گھنٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ $5 ملین ڈالر کی مجوزہ اضافی سرمایہ سے 80,000 سے زیادہ گھنٹے نرسنگ کیئر میں اضافہ ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے نگہداشت کنندگان کا بوجھ ہلکا کرنے میں مدد ملے گی اور ایسے مریضوں کی صحت کی طویل المدت ضروریات پوری ہوں گی جن کی گھروں کے اندر نگہداشت کی جا رہی ہے اور انہیں ہسپتالوں یا طویل المدتی نگہداشت سے باہر رکھا جاتا ہے۔ کمیونٹی کیئر ایکسس سنٹرز میں دستیاب نرسنگ سروسز کا نیا درجہ عوامی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ موجودہ طور پر یہ تجویز کیا گیا ہے کہ پیچیدہ ضروریات کے حامل صارفین 120 دورے ماہانہ سے بڑھا کر ہر مہینے 150 دورے حاصل کر سکتے ہیں۔ زندگی کے آخری مراحل میں موجود اونٹاریو کے شہری یا ایسے شہری جو طویل المدتی نگہداشتی مرکز میں جانے کے منتظر ہوں، وہ اس حد سے زیادہ نرسنگ سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

9. مسکن اور اختتامِ زندگی کے لیے زیادہ انتخاب فراہم کرنا
صارفین، نگہداشت کنندگان اور مسکن خدمات کے چیدہ چیدہ فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر مسکن اور اختتام زندگی نگہداشت کے لیے حکومت مریض پر مرکوز ایک ڈھانچہ فروغ دے گی۔ یہ نیا ڈھانچہ مسکن نگہداشت اونٹاریو کے تمام شہریوں کے لیے مساوی طور پر قابل رسائی بنانے، روایتی و غیر روایتی نگہداشت کنندگان کی معاونت اور جہاں صارف کی خواہش ہو وہاں پر مربوط نگہداشت کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

10. مستقبل کے لیے منصوبہ
اونٹاریوں ایک صلاحیتی منصوبے کو فروغ دے رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارا صحت کا موجودہ نظام بڑھتی ہوئی آبادی کی حالیہ اور مستقبل کی صحت کی ضروریات پورا کرنے کی صلاحیت و وسائل رکھتا ہو۔ پورے صوبے میں ایک مربوط منصوبہ بندی کے مطابق پیسے کے بہترین نعم البدل کو یقینی بنایا جائے گا اور یہ کہ اونٹاریو کے رہائشی بوقت ضرورت اپنی مطلوبہ خدمات حاصل کر سکیں۔

آگے بڑھتے ہوئے، اونٹاریو ماہرانہ مشاورت حاصل کرنا جاری رکھے گا، شعبہ جات کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اونٹاریوں کا روڈ میپ ایک اعلی معیار کی گھریلو اور کمیونٹی نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔

Shae Greenfield, Minister’s Office, 416-325-5230
David Jensen, Ministry of Health and Long-Term Care,
416-314-6197 ontario.ca/health-news
Disponible en français

 

No Comments

Comments for Ontario Launches Home Care Plan to Improve Access and Expand Service are now closed.